Sunday, April 5, 2015

پر ایک شخص ہے تکیہ کیے ہوئے مجھ پر

بہت ہی دھندلا سا اک نقش ہوں سرِ ساحل
پر ایک شخص ہے تکیہ کیے ہوئے مجھ پر

وہ کیسی عمر تھی پل پل کو پر کھا کرتے تھے
یہ کیسی عمر ہے سالوں کا بھی حساب نہیں

پھر اپنے آپ میں لوٹو گے قسمتوں کے طفیل
کسی کی آنکھوں میں دیکھو تو ہوش مت کھونا

اب اپنے آپ میں تھوڑا سا بچ گیا ہوں بس!
میں اگلی نسل میں خود کو انڈیلتا جاوں

No comments:

Post a Comment