Sunday, July 6, 2014

ہمارے گاوں میں اسکول کھول کر کس نے

ہمارے گاوں میں اسکول کھول کر کس نے
ہمیں ہماری ہی نظروں میں نیچا کر ڈالا
ہمیں بتایا "کہ اسکول آنے سے پہلے
نیا لباس نئی بولی پہن کر آنا
تمہارے طور طریقے تمہارے رسم و رواج
پرانے کپڑے ہیں گھر میں اتار کر آنا
تمہیں سکھائیں گے دنیا کی باقی قوموں سے
تمہاری قوم حقیر اور کتنی کم تر ہے
تمہیں بتائیں گے ساری ترقیوں کا راز
 بدیسی وردی بدیسی  زباں میں مضمر ہے
ہمارے گاوں میں اسکول کھول کر کس نے
ہمیں ہماری ہی نظروں میں نیچا کر ڈالا
ہماری سوچوں کو احساس کمتری دے کر
ہماری قوم کو ذہنی غلام کر ڈالا


No comments:

Post a Comment